5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:24
کراچی میں صبح سویرے لاش برآمد
اے آر وائی - کراچی میں صبح سویرے ایک لاش مل گئی ہے جبکہ ماری پور روڈ پر رینجرز سے مبینہ مقابلے میں ایک شخص ہلاک ا ور دو زخمی ہو گئے ، ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق موسی لین کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ رات کو رینجرز نے ماری پور روڈ پر فٹبال گراوٴنڈ کے قریب جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد فانرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جن میں ایک ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔