تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:32

شیر شاہ میں کاغذ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے شیر شاہ میں کاغذ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا،آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا کاغذ جل کر خاکستر ہوگیا۔



آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں رکھے کاغذ کے رول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فیکٹری کے مالکان کے مطابق فیکٹری میں آگ صبح ساڑھے آٹھ بجے لگی۔فیکٹری کے اندر بوائلر پر ویلڈنگ کا کام کیا جارہا تھا۔ویلڈنگ کے شعلے پھیلنے سے قریبی رکھے کاغذ کے رول میں آگ بھڑک گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمپاونڈ اور فیکٹری کے اندر رکھے تمام کاغذ کے رول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔



آگ لگنے کے باعث فائر بریگیڈ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی،فائر بریگیڈ کی تین گھنٹے سے زائد وقت گزرجانے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں ،ایک باوزر اور دو واٹر ٹینکر ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.