5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:47
اوکاڑہ:بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پانچ افراد جاں بحق
اے آر وائی - اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر اڈہ طبروق کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ نواحی گاؤں کا رہائشی محنت کش نور جمال اپنی بیوی شہناز بی بی اپنے چار بچوں ارسلان، شمائلہ، عمران، اور نو ماہ کی بچی ننھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈاکٹر سے دوائی لینے کے بعد اوکاڑہ سے گاؤں واپس جارہا تھا کہ اچانک ساہیوال سے آنے والی تیز رفتار بس نے اُنہیں کچل ڈالا ۔
جس کے باعث تمام افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نو ماہ کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔ بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔