5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:39
لاہور: ڈینگی کے مزید چھ مریض سامنے آگئے
اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی کے حملوں میں کمی تو آئی ہے تاہم چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے چھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی کے پانچ مریض لاہور اور ایک گجرات میں زیرِ علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق میو ہسپتال میں دو ، جناح ہسپتال میں ایک ، جنرل ہسپتال اور سید مٹھا ہسپتال میں بھی ایک ایک مریض داخل ہے جس کے بعد پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی جبکہ مریضوں کی کل تعداد دوسوسات ہو گئی ہے۔