5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:6
خان پور:دس روز پہلے مبینہ طور پر اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب
اے آر وائی - خان پور سے دس روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والا چار سالہ بچہ پولیس نے بازیاب کرا لیا۔ خان پور تھانے میں دس روز پہلے محمد اختر نانی شخص نے اپنے چار سالہ بیٹے جہانگیر کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی۔
دس روز بعد مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے بچے کو ویران فیکٹری سے بازیاب کرا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موقع پر پوچھ گچھ میں بچے نے بتایا کہ اس کو والد نے خود لاکر باندھا تھا۔ پولیس نے بچے اور اس کے والد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں تفتیش جاری ہے ۔