تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:59

فیصل آباد: پرانی دشمنی پر2افرادقتل

اے آر وائی - فیصل آباد کی تحصیل تاندلیاں والا میں دیرینہ دشمنی پر اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا ۔ تیرہ سال پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھنے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی



چک نمبر چھ سو ایک گ ب جھوک سیف میں اشتہاری ملزمان منور حسین ۔ امانت علی اور ان کے ساتھیوں نے منظور حسین کے ڈیرے پر فائرنگ کر دی جس سے عبدالباسط موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ شہزاد تحصیل اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ایک زخمی میاں خان کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔



کچھ عرصہ قبل حملہ آوروں کی پھُلروان برادری کے گیارہ افراد کو قتل کر دیا گیا تھا ۔ حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آنے والے ملزمان نے کھرل برادری کے افراد پر مخالفین کی حمایت کرنے پر حملہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.