تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:21

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات خاتون سمیت تین افراد زخمی

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی۔ اسپیشل انوسٹی گیشن سیل نے گلستان جوہر سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔



پولیس حکام کے مطابق نیو ٹاون تھانے کی حدود عیسی نگری میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے زخمیوں کی شناخت ثمینہ اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔ ماڑی پور تھانے کے قریب بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک زخمی ہوا۔



اسپیشل انوسٹی گیشن سیل نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے کامران اور شکیل نامی دو مبینہ تارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چار افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.