تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:4

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دو بھتہ خوروں کو سزا سنا دی

اے آر وائی - انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پردو بھتہ خوروں کو پانچ پانچ سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سناد ی۔



کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دو بھتہ خوروں پر جرم ثابت ہو گیا۔ پولیس نے آصف اور جاوید کو ستمبر دو ہزار گیارہ میں کھارا در کے علاقے سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔



عدالت نے دونوں بھتہ خوروں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں مجرموں پر دس دس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ کراچی میں پہلی بار کسی بھتہ خور کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.