تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:13

گجرات: ریسکیو ون ون ٹو نے سولہ فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا

اے آر وائی - گجرات میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے سولہ فٹ لمبااور ایک من وزنی سانپ پکڑ لیا۔



گجرات کے گاؤں بولے کے قریب سے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے انیکونڈا سے مشابہت رکھنے والے سولہ فٹ لمبا اور چالیس کلو وزنی سانپ پکڑ لیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر چوہدری عزیز احمد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کے ریسکیو سینٹر کو اطلاع ملی کے گاؤں بولےمیں ایک بہت بڑا سانپ کھیتوں میں موجود ہے ۔ گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد ریسکیو کے جوانوں نے سانپ کو قابو کرلیا،



چوہدری عزیز احمد کے مطابق سانپ آزاد کشمیریا پھر ہندوستان کے کسی علاقے کا ہوسکتا ہے ،جوکہ حالیہ بارشوں میں بہہ کر آیاہو گا ۔ اس قسم کے سانپ پنجاب میںموجود نہیں ہیں۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے انچارج نےبتایا کہ جب ہم سانپ کو پکڑ نے کے لئے آگے بڑھے تو سانپ نے نالے میں فرار ہونے کی کوشش کی ۔سانپ اتنا طاقتور ہے کہ کسی بھی چھوٹی بکری کو باآسانی نگل سکتا ہے ۔سانپ کو وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں سے اسے چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.