تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:22

پیپلز پارٹی 15اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ کرے گی،شرجیل میمن

اے آر وائی - وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے پیپلز پارٹی پندرہ اکتوبر کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی ملک اور سندھ کی خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔



شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے ،حیدرآباد کا جلسہ مخالفین کے پروپیگنڈے کو ختم کردے گا ۔ اپنی رہائش گاہ سے دیئے گئے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کیا ہے اور اب بھی پاکستان اور سندھ کی ترقی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلسے میں پارٹی کے کارکنوں کی تاریخی تعداد شرکت کرے گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.