تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:11

کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ موسی کالونی کے قریب پیش آیا جہاں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔



لک پاس کے قریب نامعلوم افراد نے نیٹو کے کنٹینرز پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہوگئے جبکہ خضدار میں عمر فاروق چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تمام واقعات میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.