6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:59
کراچی:سات دہشتگرد13اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اے آر وائی - کراچی کی مقامی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو 13اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو کراچی کی مقامی عدالت مین پیش کیا گیا جہاں سماعت کے بعد عدالت نے انہیں 13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان اہم تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔