تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:1

سندھ کے غداروں کو کبھی معاف نہیں کرینگے،قادر مگسی

اے آر وائی - سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین و قوم پرست رہنما ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ہم سندھ دھرتی کی حفاظت کرینگے اور سندھ کے غداروں کو کبھی معاف نہیں کرینگے۔ قاسم آباد میں بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ دھرتی کیلئے ہمیں اپنی جانیں بھی دینی پڑی تو دریغ نہیں کرینگے اور سندھ کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کرینگے۔



انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی جماعت ہے جن کے خون کا سودا کیا جارہا ہے اور شہیدوں کی جماعت کے گرد سازشی لوگ جمع ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ ان کو پہنچانتے ہیں اوران کا ٹماٹروں سے استقبال کرینگے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.