6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:30
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی کارکن سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوا۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی فور کے چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عباس قادری نامی شخص جاں بحق ہوا۔اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں ایک ڈاکو شہری کی فائرنگ سے مارا گیا۔جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
اورنگی کے علاقے خلیل مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بتیس سالہ نسیم جاں بحق ہوا ۔ارمان اور شمیم نامی دو افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق تینوں افراد کا تعلق ان کی جماعت سے ہے ۔ بلال کالونی میں فائرنگ سے عبدالغفار نامی شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔نیپئر روڈ اور گھاس منڈی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔