7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:20
کراچی:رات سےاب تک پرتشدد واقعات میں8افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ اور پرتشدد واقعات آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔گذشتہ شب لیاری میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں خونی تصادم کے بعد آج بھی علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں سخی حسن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ناظم آباد پاپوش میں بھی مسلح ملزمان نے گولیاں مار کر منیر احمد کو قتل کردیا۔گرومندر ،جمشید کوارٹر اور لیمارکیٹ سے تین افراد کی تشدد ذدہ لاشیں ملی مقتولین کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔۔رات گئے تین ہٹی اور گورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے دو افراد لقمہ اجل بنے۔قائد آباد میں فائرنگ سے تبارک علی جان کی بازی ہارگیا مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
گزشتہ شب لیاری میں گینگ وار کے 2 گروپوں میں فائرنگ سے متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم راشد بنگالی مارا گیا جبکہ قتل کرنے والے ملزم اسرار بلوچ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زندہ جلادیا گیا۔ پولیس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے راشد عرف بنگالی کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں خونی تصادم کے بعد آج بھی علاقے میں خوف کی فضا برقرار ہے۔