7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:55
کوئٹہ:فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک
اے آر وائی - کوئٹہ سریاب کے علاقے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقع قمبرانی روڈ پر پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا واقع سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا دونوں واقعات میں ملزمان فرار ہوگئے۔
سریاب روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص محمد یٰسین کے ورثاء نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے مقتول کی لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دو گھنٹے تک سڑک کو ٹریفک کے لئے بند رکھا مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فائرنگ واقعے میں جاں بحق ہونے والے محمد یٰسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، بعدازاں انتظامیہ کی یقینی دہانی مظاہرین منتشر ہوگئے۔