7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:13
فیصل آباد:زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک
اے آر وائی - فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ بچنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
فیصل آباد کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں شراب فروش ندیم سے متعدد افراد نے دیسی شراب خرید کر استعمال کی جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی۔ زہریلی شراب پینے سے جاوید، محمد حسین، امتیاز اور علی ہلاک ہوگئے۔ کاشف، عدنان اور جمیل کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس نے زہریلی شراب پینے کے باوجود بچ جانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جمیل سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس نے شراب فروش کے گھر چھاپٌہ مارا لیکن وہ پہلے ہی فرار ہو چکا تھا، پولیس نے گھر سے شراب کی درجنوں بوتلیں برآمد کرلیں۔ پولیس نے جاوید اور محمد حسین کی ہلاکتوں کی تصدیق کر رہی ہے۔ امتیاز اور علی کو اہل خانہ نے سپردخاک کردیا۔