تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:40

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات ،14افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں مزیدچودہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری گینگ وار کے دو گروپوں میں خونی تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔



شہر قائد پر بدستور خوف و وحشت کے سائے منڈلارہے ہیں۔ لیاری میں گینگ وار کے دوگروپوں میں خونی تصادم کے بعدعلاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ہفتے کےروزلیاری اُس وقت میدان جنگ گیا تھا جب گینگسٹرز میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران مطلوب ملزم راشد بنگالی ماراگیا، جواب میں ایک ملزم اسرار بلوچ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کرزندہ جلادیا۔ راشد بنگالی کے سر کی قیمت پانچ لاکھ تھی۔



دوسری طرف شہرکے دیگر علاقوں میں بھی گولیاں چلتی رہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ ایک شخص سخی حسن کے قریب فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا۔ ناظم آباد پاپوش میں منیر احمد کو گولیاں مار کر قتل کیاگیا۔ میوہ شاہ قبرستان سے دو لاشیں ملیں۔ گرومندر پراسلامیہ کالج کےقریب سے سرکٹی لاش ملی۔ جمشید کوارٹر اور لیمارکیٹ سے تشدد زدہ دولاشیں ملیں۔ تین ہٹی اور کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.