تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:22

سندھی دانشوروں کانئے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اے آر وائی - سندھ کے ادیبوں ، دانشوروں ، شعراء ،اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادیبوں نے بلدیاتی بل واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔



سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ادیب ، دانشور ، صحافی اور سماجی کارکن ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھار کر بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ کراچی میں پریس کلب کے باہر ہونیو الے احتجاج میں مسلم لیگ فنکشنل سے تعلق رکھنے والی خواتین ایم پی ایز ماروی راشدی اور نصرت سحر عباسی نے شریک ہوکر حکومت کے خلاف نعریبازی کی ۔



فہمیدہ مرزا ،جامی چانڈیو ، عرفانہ ملاح ، خورشید عباسی ، آغاسلیم ، انعام شیخ سمیت سندھ کے معروف ادیب وا دانشوروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیا بلدیاتی نظام سندھ میں دہرے نظام کی عکاسی کرتا ہے۔ ساٹ ادیبوں اور دانشوروں نے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والا نظام واپس لیا جائے کیونکہ نئے قانون کی وجہ سے عوام میں نفرتیں جنم لیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.