تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:9

ٹارگٹ کلنگ کوئٹہ کے لیے بڑا چیلنج ہے ، سی سی پی او

اے آر وائی - سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمود نے تسلیم کیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کوئٹہ کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔ کمانڈنٹ غزہ بند اسکاؤٹس کرنل مقبول اور کسٹم حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 87افراد گرفتار کئے گئے جن سے تین سو پچاس کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور ساڑھے تین ہزار ڈیٹو نیٹرز کے علاوہ بھاری اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئیں.



انہوں نے بتا یا کہ غیر قانونی شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ڈیڑھ ہزار سے زائد گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے اور بڑی تعداد میں غیر قانونی نمبر پلیٹس بھی قبضے میں لی گئیں ،ایک ماہ کے دوران چھتیس اسمگل شدہ گاڑیاں قبضے میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کی گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.