7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:18
محبت کی شادی میں ناکامی : تین افراد ہلاک
اے آر وائی - اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 38ٹو آر میں محبت کی شادی سے ناکامی پر د لبرداشتہ نوجو ان نے فائرنگ کر کے لڑکی کے بھائی اور شوہر کو گولی مار کر قتل کر ڈالا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 38ٹو آرکا رہائشی نوجوان نوید اپنے گاؤں کے رہائشی اپنے پڑوسی عابد کی بہن سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کا خواہش مند تھا ۔ اور اس نے اپنے گھر والوں کو رشتہ کے لیے بھی بھیجا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے اس کا رشتہ کسی اور جگہ کر کے اس کی شادی کر دی ۔
جمعہ کے روز لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی ماں کے گھر آئی اس دوران گاؤں میں موجود نوید نے لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ دیکھا تو طیش میں آکر لڑکی اور اس کے گھر والوں پر فائر کھول دیا جس کی زد میں آکر لڑ کی کا بھائی عابد اور لڑکی کا خاوند راشد ہلا ک ہو گئے جبکہ لڑکی کی ماں حدیثہ بی بی شدید زخمی ہو گئی ۔نوید نے بعد میں خود بھی اپنی کنپٹی پر فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا وقوعہ کے بعدایک گھنٹہ تک نعشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں ۔پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر قتل ہونے والے تینوں افراد کوپوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل دیا ۔زخمی لڑکی کی والدہ کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔