8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:55
کراچی میں گولیاں چلتی رہیں،19افراد لقمہ اجل بن گئے
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات انیس افراد جاں بحق ہوگئے ۔لیاری میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں خونی تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی برقراررہی۔
پولیس کے مطابق سرجانی خداکی بستی اور قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے د و افراد جاں بحق ہوگئے ۔ گلبہار کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا چالیس سالہ منور دوران علاج دم توڑ گیا۔ گلستان جوہر بلاک نو میں واقع خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لعش ملی کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے چھبیس سالہ جمال جاں بحق ہوگیا اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تین واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق ہوئے۔ مقتولین کی شناخت رحیم ،جمال ،نورالہدیٰ اور نہال کے ناموں سے ہوئی۔
نارتھ کراچی میں سخی حسن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ناظم آباد پاپوش میں بھی مسلح ملزمان نے گولیاں مار کر منیر احمد کو قتل کردیا۔میوا شاہ قبرستان،گرومندر ،جمشید کوارٹر اور لیمارکیٹ سے پانچ افراد کی تشدد ذدہ لاشیں ملی مقتولین کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ رات گئے تین ہٹی اور گورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے دو افراد لقمہ اجل بنے۔قائد آباد میں فائرنگ سے تبارک علی جان کی بازی ہارگیا۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
گزشتہ شب لیاری میں گینگ وار کے 2 گروپوں میں فائرنگ سے متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم راشد بنگالی مارا گیا جبکہ قتل کرنے والے ملزم اسرار بلوچ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زندہ جلادیا گیا۔ پولیس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے راشد عرف بنگالی کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں خونی تصادم کے بعد آج بھی علاقے میں خوف کی فضا برقرار ہے۔