8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:34
کراچی:حب ریور روڈپرنیٹوٹریلرمیں آگ لگ گئی
اے آر وائی - کراچی کے حب ریور روڈ پر نیٹو کا سامان لے جانے والے ٹریلر میں آگ لگنے سے ایک بکتر بند گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی ۔ پولیس نے ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے لیا۔
بلدیہ نیول کالونی کے قریب لکی چڑھائی کے مقام پر نیٹو کی سپلائی لیکر جانیوالے ٹرالر میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی ، فائربرگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ٹرالر میں موجود ایک بکتر بند گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ دوسری کو بچا لیا گیا۔
پولیس سے جب آتشزدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیتے ہوئے کیمرے پر بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔ صرف یہی نہیں پولیس نے اپنے موقف کے ساتھ ساتھ حراست میں لیے گئے ٹرالر کے ڈرائیور اور کلینر نے کو بھی موقف دینے نہیں دیا اور انہیں اپنے ہمراہ لے گئے۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرالر میں آگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لگائی عینی شاہدین کراچی کی حدود میں نیٹو سپلائی کو لیکر جانیوالے ٹرالر میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔