تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:54

لاہور : مبینہ پولیس مقابلوں میں2 ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - لاہور میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک اور اِن کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔



پولیس کے مطابق غازی آباد میں تین ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ تعاقب پراُنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو فتح گڑھ پل کے قریب ماراگیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔



فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا ہربنس پورہ میں بھی مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک اور ڈاکو ہلاک ہوا اورتیسرا بچ نکلا۔ ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.