تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:0

کراچی:بدامنی کی لہرجاری، خاتون سمیت مزید4افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشددد واقعات میں خاتون سمیت مزید چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔



پولیس کے مطابق ناظم آباد انکوائری آفس کےقریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ نارتھ ناظم آباد اور آرام باغ سے ہاتھ پاؤں بندھی دو لاشیں ملیں۔ جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔ نارتھ ناظم آبادبلاک کیو میں گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون چل بسی۔



کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے دو افراد اور سپر ہائی وے پر ایک شخص زخمی ہوا۔ اُدھرسچل پولیس نے سپر ہائی وے سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ دوسری جانب مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد دم توڑگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.