تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:45

ڈیرہ بگٹی:قتل کے تنازعےپر13لڑکیاں ونی کرنے کا فیصلہ

اے آر وائی - ڈیرہ بگٹی میں میسوری بگٹی قبیلے میں قتل کے تنازعے پر جرگے نے روشن خان میسوری پر تیس لاکھ روپے جرمانہ اور تیرہ لڑکیاں ونی کر نے حکم دے دیا۔



روشن خیالی کے اس دور میں ایسا لگتا ہے قبائلی علاقوں میں جنگل کا قانون رائج ہے،قبائلی جرگے نےلڑکیوں کو قربان کرنے کا فیصلہ سنا دیا، غلطی تو کی تھی معاشرےکے سپوت نے مگر ازالہ کرے گی صنف نازک، ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکٹر میں چھ ماہ سے میسوری قبائل میں سخت کشیدگی پائی جا تی تھی، وجہ تھی ایک قتل، جو کیا مبینہ طور پر روشن خان میسوری نے،کشیدگی کم کرنے کے لئے مقامی جرگہ سر جوڑ کے بیٹھ گیا ۔



میسوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے میر سرفراز نے بتایا کہ جرگہ کی سربراہی رکن بلوچستان اسمبلی میر طارق میسوری نے کی، روشن خان پر قتل کا الزام ثابت ہونے کے بعد جرگہ کے معززین نے وشن خان پر تیس لاکھ روپے جرمانہ اور تیرہ لڑکیاں ونی کرنےکا فیصلہ دیا۔ ساتھ ہی شرط رکھی کہ ونی کی جانے والی لڑکیوں کی عمر تین سال سے سترہ سال کے درمیان ہونا چاہیئے ۔ رکن بلوچستان اسمبلی میرطارق میسوری نےجرگہ کے انعقاد اور جرگہ کی سربراہی کی تردید کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.