تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:29

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں بد امنی کی لہر تھم نہ سکی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9خاندانوں کے چراغ گل ہوگئے۔ شہر قائد مسلسل بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ سائٹ میٹرول میں فائرنگ سے انور نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ قائد آباد ملوک ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔



گلشن معمار اور ملیر سعودآباد میں بھی فائرنگ سے دو افراد لقمہ اجل بنے۔ ناظم آبادانکوائری آفس کی قریب فائرنگ سے قمبر نقعی نامی شخص جاں بحق ہوا۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد رضویہ کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروباد بند ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد اور آرام باغ سے ہاتھ پاوٴں بندھی اور گولیوں سے چھلنی دو لاشیں ملیں۔ نارتھ ناظم آباد بلاک کیو میں گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون چل بسی۔



تین روز قبل اورنگی میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے والا عبد الخالق نامی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔ کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے دو افراد اور سپر ہائی وے پر ایک شخص زخمی ہوا۔ اْدھرسچل پولیس نے سپر ہائی وے سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ ماڑی پور پولیس نے بھی ہاکس بے سے آٹھ افراد کے قتل میں ملوث سہیل نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضے سے کلشنکوف ، سیون ایم ایم رائفل اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.