9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:38
ملتان: ایمرجنسی میں توڑپھوڑ پرینگ ڈاکٹرزآج ہڑتال پر
اے آر وائی - ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص چل بسا ۔ ورثا نے ڈاکٹرز کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کی ۔ینگ ڈاکٹرز نے واقعہ کے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
ملتان کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں شیخ محمد نامی شخص ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا ۔۔اسے نشتر اسپتال لایا گیا تاہم وہ دوران علاج چل بسا۔ ورثاءنے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹرز نے شیخ محمد کامعائنہ نہیں کیا اور ان کی غفلت سے موت واقع ہوئی ۔ مشتعل لواحقین نے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا ۔ایمرجنسی وارڈ کے شیشے توڑ دیئے اور شدید توڑ پھوڑ کی ۔ڈاکٹرز نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض ان کی غفلت سے نہیں بلکہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوا ۔موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس کے بعد صورتحال قابو میں آئی۔