تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:26

کراچی:فائرنگ اور مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گذری سے ایک لاش ملی ہے۔ فائرنگ کے تازہ واقعات میں دو خواتین زخمی ہوئیں ۔ ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔



پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ جانے سے اس میں سوار ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،بلدیہ ٹاون یوسف گوٹھ کے قریب بھی ٹریفک حادثے میں ایک شخص دم توڑ گیا۔



دوسری جانب رات گئے شہید ملت روڈ پر بلوچ کالونی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ،ڈیفنس ویو انڈس روڈ پر دوران ڈکیتی مذہمت پر فائرنگ سے ایک اور خاتون زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.