تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:24

جرائم میں ملوث اہلکاروں کو مثالی سزائیں دونگا،آئی جی پنجاب

اے آر وائی - آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سکروٹنی کمیٹی قائم کردی ہے۔جرائم میں ملوث پائے جانے والے اہکاروں کومثالی سزائیں دوں گا۔



آئی جی آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سکروٹنی کمیٹی گذشتہ پانچ سالوں میں اب تک جرائم میں ملوث پائے جانے والے اہلکاروں کی تحقیقات کرے گی اور ان کو سزا ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے میں جرائم کا گراف نیچے آیا ہے اور پولیس اس کو کم کرنے کیلئے بھرپور سرگرم ہے۔



انہوں نے کہا کہ نیب کا یہ الزام غلظ ہے کہ پنجاب پولیس نے توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے تعاون نہیں کیا بلکہ پنجاب پولیس نے توقیرصادق کی گرفتاری میں بھرپور تعاون کیا لیکن ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.