9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:22
کوئٹہ: ایف سی کی کارروائی، بھاری اسلحہ برآمد
اے آر وائی - کوئٹہ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے مشرقی بائی پاس کے علاقے سے بھاری اسلحہ اورغیر قانونی دستاویزات برآمد کرلی اُنیس ملزمان کو بھی گرفتارکرلیے گیے۔
کمانڈنٹ غزہ بند اسکاوٹ کرنل مقبول احمد نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملانے پر ایف سی نے مشرقی بائی پاس کے قریب رند گڑھ میں کارروائی کی، برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں مشین گنیں، پستول ساڑھے چار ہزار راونڈ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈزنمبر پلیٹیں جعلی مہریں بلٹ پروف چیکٹس بھی قبضے میں لے لی گئیں۔