تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:30

بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر جلسہ کیا جائیگا،جلال محمود شاہ

اے آر وائی - سندھ بچاؤ کمیٹی میں شامل 22 قوم پرست جماعتوں کی جانب سے بدھ کے روز بلدیاتی نظام کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی جلسہ کیا جائیگا۔ سندھ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ حیدرمنزل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے خلاف جلسے میں شریک ہونے کیلئے سندھ بھر سے قافلے آئیں گے۔ جلسہ دوپہر دو بجے سے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ حکومت کی جانب سے کوئی بھی مداخلت ہوئی تو ذمہ دار ی حکومت کی ہوگی۔



انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزراء کے گھروں کے باہر ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں، سندھ بچاؤ کمیٹی کا ان دھماکوں سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے، ایسے دھماکے سندھ کی پرامن سیاسی جدوجہد کوثبوتاژ کرنے اور سندھ میں خانہ جنگی جیسا ماحول پیدا کرنے کی سازش ہے۔ اس لیے سندھ کے عوام کو خانہ جنگی سے بچنے اور پرامن جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.