تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:21

کراچی:فائرنگ سے تین افراد جاں بحق،ایک ڈاکو بھی ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ محمود آباد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، گذری پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں چار ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔



پولیس کے مطابق میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی، دونوں افراد کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔ مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ نیو کراچی بلال کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہزاد نامی شخص کو قتل کردیا۔



دوسری جانب محمود آباد میں اعظم میڈیکل سینٹر کے قریب شہری کی فائرنگ سے مٰڈیکل اسٹور مین لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ڈاکو بعدازاں ہلاک ہوگیا ۔ گذری میں پولیس نے لوٹ مار میں مصروف چار ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی جاوید مہر کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو زخمی ہوئے ملزمان کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.