10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:49
کراچی میں پرتشدد واقعات کےدوران 4افراد قتل
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں ملی ہیں۔ فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔
پولیس کے مطابق سائٹ اور شیرشاہ کے علاقوں سے صبح سویرے دو لاشیں ملیں جبکہ رات گئے گارڈن کے علاقے کشتی چوک سے نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی بوری بند لاش ملی ۔ جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
فائرنگ کا دوسرا واقع شیر شاہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایک روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔