10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:58
کراچی:فائرنگ اورپر تشدد واقعات میں نو افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اورپر تشدد واقعات میں نو افراد جاں بحق ہوئے۔ لانڈھی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا۔
پولیس کے مطابق سخی حسن قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب فائرنگ سے رفیق نامی نوجوان لقمہ اجل بنا۔ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سےسلیم نامی نوجوان نشانہ بنا۔ شاہ فیصل کے علاقے عظیم پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اکبر علی نامی دوکاندار کو قتل کردیا۔ ہاکس بے کے قریب سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔
لانڈھی نمبر تین میں ڈکیتی مذاحمت کے دوران فائرنگ سے ندیم بلوچ نامی ڈاکو ہلاک ہوا۔ سائٹ اور شیرشاہ کے علاقوں سے صبح سویرے دو لاشیں ملیں جبکہ رات گئے گارڈن کے علاقے کشتی چوک سے نوجوان کی ہاتھ پاوٴں بندھی بوری بند لاش ملی۔