10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:4
سانحہ بلدیہ میں سازش کی بو نظر آتی ہے، منور حسن
اے آر وائی - امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں گھنٹوں لگی رہنے والی آگ پر قابو نہ پایا یا جانا سوالیہ نشانہ ہے۔ وہ کراچی میں سانحہ بلدیہ ٹاؤں کے متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
سانحہ بلدیہ میں متاثر ہونے والوں 209 خاندانوں کو امدادی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب ادارہ نور حق میں منعقد ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا سانحہ بلدیہ میں سازش کی بو نظر آتی ہے قومی سانحے کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔
متاثرین نے جماعت اسلامی کی جانب سے امدادی رقوم کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے زخموں پر مرحم اسی وقت ممکن ہے جب ذمہ داروں کو کٹھرے میں لایا جائے۔ جماعت اسلامی نے سانحہ بلدیہ ٹاؤں میں یتیم ہونے والوں بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔