10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:1
نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا احتجاجی جلسہ
اے آر وائی - قوم پرست جماعتوں نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بلدیاتی قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سندھ بچاؤ کمیٹی میں شامل قوم پرست جماعتوں کے کارکن ریلیوں کی صورت میں مختلف علاقوں سے کراچی پریس کلب پہنچے ۔جلسے سے مختلف مذہبی جماعتوں اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس احتجاج جلسے میں خواتین بھی شریک تھیں ۔ مسلم لیگ فنکشنل اور این پی پی کے ایم پی ایز نے بھی جلسے میں شرکت کی۔
سندھ بچاؤ کمیٹی کے کنونیئر سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے ریفرنڈم نے نئے بلدیاتی قانون کو مسترد کردیا ہے۔ ساٹ سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ پندرہ اکتوبر کو حیدرآباد میں یوم سیاہ منایا جائیگا۔ساٹ جلسے سے اسداللہ بھٹو ، سلیم ضیاء ،مسرور جتوئی ، ڈاکٹر صفدر سرکی ، یاسر پیر زادہ ، نصرت سحر عباسی ، علی حسن چانڈیو سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔