تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:21

گجرات:مختلف وارداتوں کے دوران تاجر سمیت دو افراد قتل

اے آر وائی - گجرات میں دو مختلف وارداتوں کے دوران تاجر سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ تاجر کے قتل کے خلاف کل گلزار مدینہ روڈ کے دوکاندار شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے۔



قتل کی دو مختلف وارداتوں کے دوران انجم کالونی کے رہائشی ریٹائڑ فوجی الیاس کا بیٹا اپنی والدہ کی دوائی لینے کے لئے گھر سے نکلا مگر رات بھر گھر واپس نہ لوٹا جس پر اگلے روز مقامی قبرستان سے مقتول عاطف علی کی لاش برآمد ہو گئی پولیس کے مطابق مقتول پر دو فائر کئے گئے جن میں ایک مقتول کے چہرے پر لگا جبکہ پولیس تھانہ سول لائن نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔



قتل کی دوسری واردات سرے شام محلہ کالو پورہ میں ہوئی جہاں گوندل ٹریڈرز کا مالک ہمایوں گوندل دوکان بند کر کے اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے مقتول تاجر سے رقم والا بیگ چھننے کی کوشش کی تو مزاخمت پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے تاجر ہمایوں کو شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔



واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تاجروں کی کثیر تعداد اسپتال پہنچ گئی تاہم ملزمان کی عدم گرفتاری اور گلزار مدینہ روڈ پر ہونے والی ڈکیتیوں کے خلاف کل جمعرات گلزار مدینہ روڈ کے تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گئیں پولیس تھانہ لاری اڈا نے نامعلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.