تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:38

لاہور:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

اے آر وائی - لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے۔ ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔



لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر باپ کے علاج کے لیے مسقط سے آنے والا نوجوان کاشف ایئر پورٹ سے رکشہ میں گھر جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے لوٹا اور مزاحمت پر پینتیس سالہ نوجوان پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا،پولیس نے لاش جناح ہسپتال مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی۔



دوسری جانب سوئی گیس ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم میں ڈکیتی کے بعد چار ڈاکو فرار ہو رہے تھے ۔ گشت پر مامور اے ایس آئی فیاض اور ان کے ساتھیوں نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے فیاض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ناکے پر چیکنگ کے دوران سابق سیشن جج کے بیٹے کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کرلیا۔



بہاولنگر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک شہری زخمی ہوا۔ چیچہ وطنی میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.