11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:17
کراچی:ایک زخمی چل بسا، مقابلے کےبعد2ڈاکوگرفتار
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اورپر تشدد واقعات کاسلسلہ جاری گلشن حدیدکے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والاشخص اسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا،پولیس مقابلے کے بعد دوڈاکوگرفتارکرلیے گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق گلشن حدیدکے علاقے میں نامعلوم افرادنے ایک دکان پرفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں سجادنامی شخص شدیدزخمی ہوگیاتاہم کئی گھنٹے زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔
ادھرفیروزآبادتھانے کی حدودمیں پولیس نے دوموٹرسائیکل سواروں کورکنے کااشارہ کیاتوانہوں نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں ایک ڈاکوزخمی ہوگیا۔ مقابلے میں کے بعد پولیس نے دونوں ڈاکووٴں کوگرفتار کرکے دوٹی ٹی پستول اور چھینے گئے تین موبائل اور موٹرسائیکل برآمدکرلی۔