11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:27
فیصل آباد: پسند کی شادی کرنے والاجوڑاقتل
اے آر وائی - فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے لواحقین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ دونوں تین ماہ قبل پیرمحل سے فرار ہو کر فیصل آباد پہنچے تھے۔
پیرمحل کے علاقہ لوئر کالونی کے رہائشی انیس سالہ عارف اور ندا اسلم نے تین ماہ قبل کمالیہ جا کر عدالت میں شادی کر لی تھی ۔ پنچایت نے ندا کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا لیکن وہ دوبارہ عارف کے پاس پہنچ گئی جس پر وہ اسے فیصل آباد کے چک میں اپنے ننھیال میں لے آیا۔
مبینہ طور پر میاں بیوی موٹر سائیکل پر بازار میں جا رہے تھے کہ لڑکی کے رشتہ داروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے ۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال کے مردہ خانہ پہنچا دی گئی ہیں ۔