11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:56
پنجاب ینگ ڈاکٹزز،ایک بار پھر ہڑتال پر
اے آر وائی - پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور کے سروسز ہسپتال کے آوٹ ڈور سے مریض مایوس ہو کر ایمرجنسی بھی گئے تو کسی نے علاج کرنے کی زحمت گوارانہ کی۔
ینگ ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال میں مریض کی ہلاکت پر مشتعل لواحقین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی اور دھمکی دی ہے کہ اگر پنجاب حکومت ایکشن نہیں لے گی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
ڈاکٹر بشارت صدر ینگ ڈاکٹرزسروسز ہسپتال دوردراز کے علاقوں سے ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں علاج کروانے کے لئے آنے والے مریضوں کو ہسپتال کا عملہ وواپس جانے پر مجبور کر رہا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے بے چارے غریبوں کے لئے علاج کرواناپھر سے مشکل ہو گیا ہے۔