11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:35
منشیات اسمکل کرنیکی کوشش ناکام،دو اسمگلر گرفتار
اے آر وائی - اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغانستان سے پاکستان اور پاکستا ن سے ایران منشیات کی بھاری مقدار سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر دواسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف ہیڈ کواٹر راولپنڈی سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی سپیشل فورس نے دو مختلف کارروائیوں میں دالبندین اور تربت میں دو لینڈ کروزر گاڑیاں خفیہ اطلاع ملنے پرآپریشن کر کے پکڑ لی۔ان گاڑیوں سے530کلو افیوں 360 کلو حشیش برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار لیا۔