11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:19
لو میرج کیس کی سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی
اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ میں میرج کیس کی سماعت کے موقع پر دو خاندانوں کی ہنگامہ آرائی تشدد سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی بیہوش۔
جسٹس منظور احمد ملک کی عدالت میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عروسہ طاہر لومیرج کیس کی سماعت کے قبل ہی لڑکے اور لڑکی کے خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد دونوں طرف سے گھونسے اور لاتوں کی بارش کر دی گئی ، ہنگامہ آرائی کے دوران تشدد سے عروسہ طاہر بیہوش ہوگئی جسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔
پولیس کی مداخلت پر ہنگامہ ارائی کرنے والے افراد فرار ہوگئے ،تاہم لڑکی کے والد اور چچا کو گرفتار کرلیا گیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عروسہ طاہر نے اپنی پسند سے طاہر نامی شخص سے شادی کی جس پر اس کے والد نے لڑکے کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔