تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:16

صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، شرجیل میمن

اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، جمہوری حکومت اظہار رائے کی آزادی کو جمہوریت کا حسن سمجھتی ہے ۔



ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کراچی یونین آف جرنسلٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ کے یو جے کے وفد نے صدر جی ایم جمالی کی قیادت میں صوبائی وزیر اطلاعات سے مل کر صحافیوں کو درپیش مسائل، خیرپور میں شہید ہونے والے صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری اور اس کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے سمیت دیگر تحفظات سے آگاہ کیا۔



صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی یقین دھانی پرکے یو جے کی جانب سے دیا گیا تین روزہ الٹی میٹم واپس لینے کا اعلان کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ شہید صحافی مشتاق کھنڈ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،صدر زرداری نے صحافیوں کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.