12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:31
وزیر اعلیٰ پنجاب کا خیمہ کیمپ لوگوں کے مسائل حل نہ کر سکا
اے آر وائی - لاہور میں وزیر اعلی پنجاب کا خیمہ کیمپ لوگوں کے مسائل حل نہ کر سکا،وزرا اور ذمہ دران کی غیر حاضری کے باعث سائلین کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے۔
آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی جگہ ممبرقومی اسمبلی ملک پرویز اور صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور نے عوام کے مسائل سننے کے لیے مینار پاکستان میں کھلی کچہری لگائی تاہم کھلی کچہری تو لگی مگر حکومتی عہدیدار عوامی شکایات سننے کے لیے نہ پہنچ سکے جس کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
سائلین کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی مسائل کے حل کے لیے عوامی خیمہ کیمپ لگایا ہے تو اس میں ذمہ دران کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔