تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:28

بلدیاتی بل پر مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ۔

اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل پر مذاکرات کے لئے انکے دروازے کھلے ہیں قانون میں بہتری کے لئے ترمیم ہو سکتی ہے۔



سکھر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اکثریت کا فیصلہ ماننا چاہئے مگر کچھ لوگ جمہوریت نہیں آمریت پسند ہیں بلدیاتی بل پر وہ لوگ بھی اعتراز کر رہے ہیں جنکی اسمبلی میں ایک سیٹ بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں وزراء کے گھروں پر حملے کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے حملے میں ملوث کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی ٹکراؤ کی سیاست نہیں کی اکثریت کے باوجود دوسری جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو افرا تفری کی اجازت نہیں دینگے زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے جمہوری عمل چلتا رہیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.