تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:55

پسند کی شادی کرنے والے وولہا کی سر عام پٹائی

اے آر وائی - گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے عزیزوں نے سیشن کورٹ کے احاطے میں دولہا اور اس کے بہنوئی پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔کامونکی میں محمد عدنان نے انعم سے پسند کی شادی کی تھی جس پر انعم کے والدین نے دولہا کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا۔



کیس کی سماعت میں پیشی کیلئے عدنان اور انعم سیشن کورٹ پہنچے تو عدالت میں پہلے سے موجود لڑکی کے عزیزوں نے عدنان اور اس کے بہنوئی کو پکڑ کر مکوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیشن جج نے انعم کے بیان پر اسے عدنان کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ تھانہ سول لائن پولیس نے سیشن کورٹ کے احاطے میں جھگڑا کرنے پر فریقین کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.