13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:47
ملتان:گلے پرپتنگ کی ڈورپھرجانے سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق
اے آر وائی - ملتان میں گلے پر پتنگ کی ڈورپھرجانے سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
گلشن صدیق کالونی کا رہائشی ذیشان اپنے تین بھتیجوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کرلے جا رہا تھا کہ چوک پر اچانک ڈھائی سالہ سبحان کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھر گئی۔معصوم سبحان کوفوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں اسے فوری طورپر آپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق زیادہ خون بہہ جانے سے ننھے بچے کی موت واقع ہوگئی ۔بچے کی موت کا سن کر والدین شدت غم سے بے ہوش ہوگئے۔