تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:10

کراچی:فائرنگ کےمختلف واقعات میں چھہ افراد ہلاک

اے آر وائی - فائرنگ کے مختلف واقعات میں تاجر سمیت چھ افراد ہلاک اور بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے رینجرز نے مختلف علاقوں سے انتالیس جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔



لیاری جہان آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اکرم نامی فرنیچر کے تاجر کو قتل کردیا ۔۔بلدیہ ٹاون میں چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہوا۔رات گئے کیماڑی کے علاقےمیں کسٹم ہاوس کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ موسی لین میں بھی نامعلوم کی فائرنگ سے دو افراد دم توڑ گئے۔



ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رات گئےشہر کے پندرہ مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران انتالیس افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مختلف قسم کے ہتھیار، گولا بارود اور منشیات برآمد کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.